Best Urdu Quotes on Life, Love

500+ Inspirational Urdu Quotes with images, Best Quotes in Urdu on Life and Love as well as Islamic Quotes, Funny Quotes and Sayings of famous writes.

Ishfaq Ahmad Quotes on Life

Best Quotes in Urdu on Life

Best Quotes in Urdu on Life

   ایک بے سمجھ اور بے انصاف آدمی ساری عمر یہی سمجھتا رہے گا کہ وہ ایک ٹارگٹ ہے، ایک نشانہ گاہ ہے اور اس پر مسلسل تیر اندازی ہو رہی ہے۔ لیکن جب وہ خود احتسابی کے عمل سے گزرے گا تو اسے پتہ چلے گا وہ ایک نشانہ ہی نہیں ، ایک تیر بھی ہےجو وقت بے وقت چلتا رہتا ہے … اور خوب خوب زخم دیتا ہے

——————–

 پتُر! درد وہ ہوتا ہے جو ہمیں دوسروں کو تکلیف میں دیکھ کر محسوس ہو، ورنہ اپنا درد تو جانوروں کو بھی محسوس ہوتا ہے۔

——————–

ایک بار ڈیرے پر ہم نے بابا جی سے پوچھا… کہ سرکار انسان کو پناہ کہاں پر ملتی ہے…؟ .تو فرمانے لگے… ماں کی آغوش میں! اگر وہ میسر نہ ہو تو والدین کی دعاؤں میں!! اگر وہ بھی بد قسمتی سے نہ ملے تو علم میں!!! وہ علم کتابی یا حساب الجبرے کا ہی نہیں، ایسا علم جس سے آپ کی ذات، روح اور دوسروں کو فائدہ پہنچے۔ وہ خدا کی مخلوق کے لیے زحمت نہ بنے۔

——————–

لوگ دوسرے لوگوں کو اتنی تکلیف کیوں دیتے ہیں؟
ذرا ایک منٹ ٹھہر کر اس مسلے پر غور کریں. وہ کون سے لوگ ہوتے ہیں جو دوسروں کو آزار نہیں دیتے؟ وہ وہی لوگ ہوتے ہیں جو اپنے آپ کو دکھ نہیں دیتے. ان کے اندر دکھ کا اور آزار کا لاوا اتنا شدید نہی…ں ہوتا کہ وہ ابل کر دوسروں پر گرنے لگے
چناچہ نتیجہ یہ نکلا کہ دوسروں کو حفاظت میں رکھنے کے لئے خود کو حفاظت میں رکھنا بہت ضروری ہے….
اصل میں “خود کریمی” ہی “مخلوق کریمی” ہے. چونکہ اس کا منبع ایک ہی ہے اس لئے یہ سبھی کو ایک سا سیراب کرتی ہے اور خود کریمی کا اجرا اس طرح ہوتا ہے کہ سچ کو اندر آنے دیا جائے اور اپنے زخموں کی مرہم پٹی کرنے دی جائے تاکہ اپنا اندر صحتمند ہو جائے۔

——————–

Saadat Hasan Manto | Urdu Quotes

Urdu Quotes About Life

Urdu Quotes About Life

ہم انسان کی فطری کمزوریاں دبا سکتے ہیں، ان کو کسی حد تک روک سکتے ہیں، مگر ان کا قطعی انسداد نہیں کر سکتے۔

——————–

عصمت کی حفاظت ضروری ہے مگر پیٹ کی بھوک مٹانا بھی ضروری ہے۔

——————–

میرے ملک کی وہ آبادی جو پیکارڈوں اور بیوکوں پر سوار ہوتی ہے، میرا ملک نہیں ۔۔۔۔۔۔ میرا ملک وہ ہے جس میں مجھ ایسے اور مجھ سے بدتر مفلس بستے ہیں۔

——————–

دراصل جنسی بُھوک کچھ اس قسم کی بُھوک ہے کہ مٹائے نہیں مٹ سکتی۔

——————–

مرد کا تصّور ہمیشہ عورتوں کو عصمت کے تنے ہوئے رسے پر کھڑا کر دیتا ہے۔

——————–

میں تو بعض اوقات ایسا محسوس کرتا ہوں کہ حکومت اور رعایا کا رشتہ روٹھے ہوئے خاوند اور بیوی کا رشتہ ہے۔ بظاہر ہے لیکن درحقیقت کچھ بھی نہیں۔

——————–

وہ عورت جو قانون کی اس دنیا میں سر بازار اپنا مال بیچتی ہے اور کوئی دھوکا نہیں دیتی، شریف نہیں ہے؟

——————–

محنت کش مزدوروں کی صحیح نفسیات کچھ ان کا اپنا پسینہ ہی بطریق احسن بیان کر سکتا ہے۔ اس کو دولت کے طور پر استعمال کر کے اس کے پسینے کی روشنائی میں قلم ڈبو ڈبو کر گرانڈیل لفظوں میں منشور لکھنے والے، ہو سکتا ہے بڑے مخلص آدمی ہوں، مگر معاف کیجئے میں اب بھی انہیں بہروپئے سمجھتا ہوں۔

——————–

سوال ہے۔ جو چیز جیسی ہے اسے من و عن کیوں نہ پیش کیا جائے۔ ٹاٹ کو اطلس کیوں بنایا جائے۔ غلاظت کے ڈھیر کو عود و عنبر کے ا نبار میں کیوں تبدیل کیا جائے۔

——————–

Sheikh Saadi Quotes on Life 

urdu sayings

Quotes of Islam in Urdu

بڑے بڑے متکبروں اور سرکشوں کو بھی خدا کے سامنے جھکے بغیر چارہ نہیں۔

——————–

جب تو خدا سے مغفرت و عطا کا طالب ہے تو جن لوگوں کی امید یں تیر ی ذات سے وابستہ ہیں  تو انہیں بھی محروم و مایوس نہ کر۔

——————–

جو شخص کوشش اور عمل میں کوتاہی کرتاہے پیچھے رہنا اس کا مقدر ہے۔

——————–

مصیبت میں حوصلہ نہیں ہارنا چاہئے۔ ہمت سے اس کامقابلہ کرنا چاہئے۔ ہمت طاقت سے زیادہ کام کرتی ہے۔

——————–

احساس کیا ہے؟ دوسروں کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھنا۔

——————–

ظالم جب تک ظلم نہیں چھوڑتا اس کے حق میں کوئی دعا قبول نہیں ہوتی۔

——————–

دنیا بے وفا اور انتہائی ناقابل اعتبار ہے اس سے فائدہ وہی شخص اٹھاتاہے جو اسے مخلوق خدا کی اصلاح اور فلاح میں لگا دیتاہے۔

——————–

Wasif Ali Wasif Quotes About Life

life sayings

Best Quotes in Urdu about life

انسان عمل کے لیے علم حاصل کرتا ہے لیکن جوں جوں علم بڑھتا جاتا ہے عمل کے مواقع سمٹنے شروع ہو جاتے ہیں۔آج کے انسان کا سب سے بڑا عمل حصول علم ہے اور یہ عمل اسکو فرائض کی بجاآوری کے عمل سے بہت دور کر دیتا ہے۔سڑک کے کنارے کمرے میں بیٹھ کر زندگی کا مفہوم سمجھنے والا اس زندگی کو نہیں سمجھ سکتا جو سڑک پر سے گذر رہی ہے۔

——————–
جو لوگ دنیادی اشیاء اور ضرورت کے حصول کے لیے مضطرب ہیں، وہی دراصل تکلیف میں ہوتے ہیں۔

——————–

جس انسان کو تلاش کے نقطئہ ہائے دقیق سے آشنائی نہ ہو۔وہ دوسروں کے چہرے ہی دیکھتا چلا جاتا ہے۔

——————–

Bano Qudsia | Best Life Quotes

life love sayings

Best Urdu Quotes on Life

 اِنسان حاصل کی تمنا میں لاحاصل کے پیچھے دوڑتا ہےاُس بچے کی طرح جو تتلیاں پکڑنے کے مشغلے میں گھر سے بہت دور نکل جاتا ہے ، نہ تتلیاں ملتی ہیں نہ واپسی کا راستہ۔

——————–

محبّت اپنی مرضی سے کھلے پنجرے میں طوطے کی طرح بیٹھنے کی صلاحیت ہے. محبّت اس غلامی کا طوق ہے جو انسان خود اپنے اختیار سے گلے میں ڈالتا ہے۔

——————–

جب محبت ملے گی تو پھر سب حق خوشی سے ادا ہوں گے، محبت کے بغیر ہر حق ایسے ملے گا جیسے مرنے کے بعد کفن ملتا ہے۔

——————–

کتابوں سے محبت کرنے والے لوگ اس قدر سنجیدہ ہوجاتے ہیں کہ مزاح ان کی زندگی سے مکمل طور پر نکل جاتا ہے اور وہ سارا وقت لمبا جبہ پہن کر پڑھے ہوئے نظریات کی لاٹھی سے دوسروں کی پٹائی میں مصروف رہتے ہیں۔

——————–

محبت میں ذاتی آزادی کو طلب کرنا شرک ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بیک وقت دو افراد سے محبت نہیں کی جا سکتی۔ ۔ ۔ ۔ محبوب سے بھی اور اپنی ذات سے بھی ۔ محبت غلامی کا عمل ہے اور آزاد لوگ غلام نہیں رہ سکتے۔

——————–

 جب کبھی کوئی مرد کسی عورت کے عشق میں مبتلا ہوتا ہے تو اسے اس عورت کی بھوک مٹانے کا چسکا پڑ جاتا ہے۔

——————–

پرانے وقتوں کو یاد نہیں کرتے زیادہ، نئے دنوں میں گھن لگ جاتا ہے۔

——————–

Islamic Urdu Quotes 

Islamic sayings wording

Best Quotes of Islam in Urdu

Khuda Ki Yad Mien Raho Aur Usi Ke Ishaq Mein Gharaq Ho

——————–

Dua islamic sayings

Dua Islamic Quotes in Urdu

 Dua Se Duri Insan Ko Dwa Ke Qrib Le Aati Ha.

——————–

Quotes of Islam in Urdu

Quotes of Islam in Urdu

 Jis Tarha Jisam Ko Bemari Ki Mujoodgi Mein Khane Ki Lazat Hasil Nahi Hoti Usi Tarha Ghonaho Ki Mujoodgi Mein Dil Ko Ibadat Ki Lazat Naseeb Nahi Hoti.

——————–

Best Islamic Quotes

Best Islamic Quotes

Naik Kam Wo Hota Ha Jo Dosry Ke Chehry Pr Khushi Bakhair De.

——————–

 Read More Urdu Quotes of Islam

تسلیم و رضا بہترین مصاحب اور علم شریف ترین میراث ہے اور علمی و عملی اوصاف خلعت ہیں اور فکر صاف شفاف آئینہ ہے۔

——————–

جو شخص سجدوں میں روتا ہے اُسے تقدیر پر رونا نہیں پڑتا۔

——————–

انسان کا سب سے بڑا دشمن فعل بد ہے اور سب سے بڑا خیر خواہ کارنیک ہے ۔

——————–

کسی انسان کی نرمی اس کی کمزوری کو ظاہر نہیں کرتی کوینکہ پانی سے نرم کوئی چیز نہیں ہے لیکن پانی کی طاقت چٹانوں کو ریزہ ریزہ کردیتی ہے۔

——————–

ہمیشہ میٹھے الفاظ بولو تاکہ کبھی الفاظ واپس لینے پڑیں تو کڑوے نہ لگیں۔

——————–

اگر راستہ خوبصورت ہے تو معلوم کرو کہ کس منزل کو جاتا ہے لیکن اگر منزل خوبصورت ہے تو راستہ کی پرواہ مت کرو۔

——————–

جن لوگوں کے خیالات اچھے ہوتے ہں وہ کبھی تنہا نہیں رہتے۔

——————–

وقت دوست اور رشتے یہ وہ چیزیں ہیں جو ہمیشہ مفت میں ملتی ہیں مگر ان کی قدر کا تب پتہ چلتا ہے جب یہ کہیں کھو جاتی ہیں۔

——————–

سو دوستوں سے بہتر وہ ایک دُشمن ہے جو دل میں نفرت تو رکھتا ہے لیکن منافقت نہیں رکھتا۔

——————–

اتنظار کرنے والوں کو صرف اُتنا ہی ملتا ہے جتنا کوشش کرنے والوں سے جاتا ہے۔

——————–

جس شخص‌کے دُشمن نہیں ہیں اور سب دوست ہیں اُس جیسا منافق کوئی نہیں کونکہ دُشمن اُس کے ہوتے ہیں جو حق کی بات کرتا ہے۔

——————–

جو غلطی کر نہیں سکتا وہ فرشتہ ہے جو غلطی کر کے اُس پر ڈٹ جائے وہ شیطان ہے اور جو غلطی کر کے فورا توبہ کر لے وہ انسان ہے۔

——————–

ہر بات پر ہاں ملانا منافقوں کی نشانی ہے۔

——————–

خوشی انسان کو اتنا نہیں سکھاتی جتنا غم سکھاتا ہے۔

——————–

جو تمہاری خاموشی سے تمہاری تکلف کا اندازہ نہ کرسکے اس کے سامنے زبان سے اظہار کرنا صرف لفظوں کو ضائع کرنا ہے۔

——————–

جو شخص تمہارا غصہ برداشت کرے اور ثابت قدم رہے تو وہ تمہارا سچا دوست ہے۔

——————–

لوگوں کو اُسی طرح معاف کرو جیسے تم خدا سے اُمید رکھتے ہو کہ وہ تمہں معاف کردے گا۔

——————–

وقت ایسی زمین ہے جس پر بغیرمحبت کے کچھ پیدا نہیں ہوتا۔

——————–

اچھے اور مثبت خیالات کسی دولت سے کم نہیں۔

——————–

سونے کو آگ پرکھتی ہے اور انسان کو مصائب ۔

——————–

خاموشی دانا کا زیور اور احمق کا بھرم ہے۔

——————–

روشنی کی امید رکھو مگر امیدوں پر زندگی مت گزارو۔

——————–

آرزو نصف زندگی ہے اور بے حسی نصف موت۔

——————–

پرخلوص دعاؤں جیسا کوئی تحفہ نہں ۔

——————–

فتنہ و فساد میں اس طرح رہو جس طرح اونٹ کا وہ بچہ جس نے ابھی اپنی عمر کے دو سال ختم کئے ہوں کہ نہ تو اس کی پیٹھ پرسواری کی جاسکتی ہے اور نہ اس کے تھنوں سے دودھ دوہا جاسکتا ہے۔

——————–

علم سے بڑا کوئی خزانہ نہیں بری عادت سے زیادہ کوئی دشمن نہیں اور شرم سے بہتر کوئی لباس نہیں۔

——————–

منہ سے ہمشہ اچھے الفاظ ہی نکالو، تاکہ دشمن کو بھی دوست بنا لو۔

——————–

جب آپ عروج پر ہوتے ہیں تو آپ کے دوستوں کو پتہ چلتا ہے کہ آپ کون ہیں اور جب آپ زوال پر ہوتے ہں تو آپ کو پتہ چلتا ہے کہ دوست کون ہیں۔

——————–

دوست کو اس کی دوستی سے نہیں بلکہ اس کے اخلاق سے پہچانو۔

——————–

بادل کی طرح رہو جو پھولوں پر ہی نہیں کانٹوں پر بھی برستا ہے۔ اچھے دوست کی طرح ہمیشہ قدر کرو کیونکہ وہ انمول نگنہہ ہوتا ہے۔

——————–

ہر مشکل انسان کی ہمت کا امتحان لیتی ہے۔

——————–

اچھی کتابیں بہترین دوست ہیں۔

——————–

والدین کی طرف محبت کی نگاہ سے دیکھنا عبادت ہے۔

——————–

زیادہ ہوشیاری دراصل بدگمانی ہے۔

——————–

اگر کوئی کام کسی کے سپرد کرنا چاہتے ہو تو دانا کے سپرد کرو، دانا میّسر نہ ہو تو خود کرو یا اسے ترک کر دو۔

——————–

کاہل مرد، اپنی نگاہ مںی سات دلیل لانے والوں کی نسبت زیادہ عقل مند ہے۔

——————–

شریر اپنی بدکاری کے سبب پکڑا اور از خود گناہ کی رسیوں میں جکڑا جاتا ہے۔

——————–

انصاف ، صادق کے لیےخوشی اور بدکرداروں کے لے خوف ہے۔

——————–

بدگمانی کشتی کے اندر قطرہ قطرہ رستا ہوا پانی ہے جو آخر کار کشتی کو لے ڈوبتا ہے۔

——————–

تمہارا چال چلن اس بات سے معلوم ہو سکتا ہے کہ تم کس چیز کو دیکھ کر خوش ہو رہے ہو۔

——————–

آنسو بہاؤ اور خوب بہاؤ یہ سوچ کر نہیں کہ ہماری خواہشات پوری نہیں ہوتیں، بلکہ یہ سوچ کرکہ ھم اپنی خواہشات کے کس قدر غلام ہیں۔

——————–

وقت، موت اور گاہک تینوں ہی کسی کا انتظار نہیں کرتے۔

——————–

کسی کو الزام دیتے وقت اپنے گریبان مں جھانک لینا چاہے۔

——————–

مومن کے لئے کتنا برا ہے کہ وہ ایسی چیزوں کی خواہش کرے جو اس کے لئے ذلت اور رسوائی کا سبب بنتی ہیں۔

——————–

جوچيزيں اپنے وجود ميں تيري محتاج ہيں ان سے تيرے لئے کيونکراستدلال کياجا سکتا ہے۔

——————–

زندگی کو ہمیشہ مسکرا کر گزارو کونکہ تم نہیں جانتے کہ یہ کتنی باقی ہے۔

——————–

صالح افراد کے ساتھ اٹھنا بٹھنا فلاح اور بہبود کی طرف دعوت دیتا ہے۔علماء کا ادب کرنا عقل میں اضافہ کا سبب ہے۔

——————–

ایک عالم جس سے لوگ فائدہ اٹھاتے ہوں وہ ستر ہزار عابدوں سے بہتر ہے۔

——————–

دوسروں کی چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھنے سے بڑی بڑی محبتیں جنم لیتی ہیں۔

——————–

خاموشی عبادت ہے بغیر محنت کے۔

——————–

انسان کی سمجھداری یہ ہے کہ وہ کفایت شعار ہو۔

——————–

بلند آواز میں قہقہہ لگانا اچھی بات نہیں سمجھی جاتی۔

——————–

شیریں کلامی انسان کا حسن ہے۔

——————–

پانی جب تک رواں رہتا ہے صاف رہتا ہے اور جب رک جاتا ہے تو گدلا اور کچڑ جیسا ہو جاتا ہے ۔

——————–

عقلمند ہمیشہ شک و شبہ میں گھرے رہتے ہیں۔

——————–

ماں کی ممتا ایک انمول نعمت ہے۔

——————–

طمع کرنا مفلسی ہے۔

——————–

جب تو کسی سے احسان کرے تو اس کو مخفی رکھ اور جب تر ے ساتھ کوئی احسان کرے تو اس کو ظاہر کر۔

——————–

Post a Comment

0 Comments